وزیراعظم پروگرام 37 ہزار سے زائد مریضوں کے آپریشن

546 مستحق مریضوں کی اوپن ہارٹ سرجری، کینسر کے 777 مریضوں کا علاج کیا گیا۔


شبیر حسین September 07, 2018
4130 افراد کے ڈائیلاسزہوئے، دیگر امراض میں مبتلا افراد کے بھی آپریشن کیے گئے۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت 37 ہزار 488 مستحق مریضوں کے آپریشن کیے گئے۔

وزیراعظم ہیلتھ پروگرام میں ملک بھرکے کم ترقی یافتہ 36 اضلاع کے 32 لاکھ36ہزار511مستحقین رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن میں سے 37 ہزار488مستحق مریضوں کے اوپن ہارٹ بائی پاس،انجیوگرافی،انجیوپلاسٹی، ڈائیلائسزسمیت کینسر، پتہ، آنکھوں، ہرنیا،اپنڈیکس اورڈلیوری کے آپریشن کیے گئے۔

دستاویزکے مطابق وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے آغاز سے اب تک546مستحق مریضوں کی اوپن ہارٹ سرجریز، 1769 مریضوں کی انجیوگرافی، 866 مریضوں کی انجیوپلاسٹی یا اسٹنٹنگ،کینسرمیں مبتلا 777 مریضوں کے آپریشن، 4130 مریضوں کے ڈائیلاسز ہو رہے ہیں۔

مختلف حادثات کا شکارٹراما کے 837 مریضوں کا علاج، 3250 خواتین کی نارمل ڈیلیوری جبکہ5054 خواتین کی سیزیریئن ڈیلیوری کرائی ، 2829 مریضوں کے پتے ، 4746 مریضوں کے ہرنیا، 4564 مریضوں کے اپینڈیکس ، 3472مریضوں کی آنکھوں کے موتیے کے آپریشن ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |