سپریم کورٹ کے حکم پر عبدالودود شاہ صدیق اکبرفقیر کھوکھر کی تقرریاں روک دی گئیں

چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سابق ڈی جی آئی بی عبدالودود شاہ سے ممبر ایف پی ایس سی کاحلف لینے سے انکار کردیا ہے


Amir Ilyas Rana May 27, 2013
چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سابق ڈی جی آئی بی عبدالودود شاہ سے ممبر ایف پی ایس سی کاحلف لینے سے انکار کردیا ہے فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے حکم پرسابق ڈی جی آئی بی عبدالودودشاہ،خواجہ صدیق اکبر اور فقیرحسین کھوکھر کی تقرریاںروک دی گئیں۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سابق ڈی جی آئی بی عبدالودود شاہ سے ممبر ایف پی ایس سی کاحلف لینے سے انکار کردیا ہے۔چیئرمین ایف پی ایس سی آصف حیات ملک نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں اس تقرری پر رائے بھی مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق عبدالودود شاہ ممبر ایف پی ایس سی کا حلف لینے آئے لیکن آصف حیات ملک نے معذرت کرلی۔

سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں خواجہ صدیق اکبر کی بطوروفاقی ٹیکس محتسب اور اینٹی ڈمپنگ کورٹ میںجسٹس فقیر کھوکھر کی تقرری سے روکاتھا۔صدر نے جمعرات کووفاقی ٹیکس محتسب کے عہدہ پر خواجہ صدیق اکبر کی تقرری کی منظوری دی تھی لیکن سپریم کورٹ کے حکم کی وجہ سے ان کانوٹیفکیشن روک دیاگیا۔موجودہ وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل 2جون کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں