چیئرمین نیب کیلیے جسٹس ررمدے پرغور

دونوں مقدمات میں چیئرمین نیب کیخلاف فیصلہ آنے کی صورت میں وہ اپنے عہدے سے محروم ہو سکتے ہیں۔


Ghulam Nabi Yousufzai May 26, 2013
دونوں مقدمات میں چیئرمین نیب کیخلاف فیصلہ آنے کی صورت میں وہ اپنے عہدے سے محروم ہو سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میںچیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کے مستقبل کے بارے میں اہم مقدمات کی سماعت پیر سے شروع ہوگی۔

چیئرمین نیب کی تقرری کیخلاف چوہدری نثارکی آئینی پٹیشن کی سماعت ہوگی، ایک اور بینچ چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ سنے گا۔ دونوں مقدمات میں چیئرمین نیب کیخلاف فیصلہ آنے کی صورت میں وہ اپنے عہدے سے محروم ہو سکتے ہیں ۔ کچھ باخبرحلقوں نے اس نمائندے کو بتایا کہ چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے ابھی سے مختلف ناموں پر غور ہو رہاہے جس میں جسٹس (ر) خلیل الرحمٰن رمدے کانام سرفہرست ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں