5 سال میں ملک بھر میں 10 ارب نئے پودے لگانے کا فیصلہ

گرین پاکستان پروگرام کے تحت 10 کروڑ پودے لگانے کیلیے 3 ارب 65 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے


شبیر حسین August 27, 2018
5 سال میں ملک بھر میں 10 ارب نئے پودے لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا طرزپرآئندہ 5 سال کے دوران ملک بھر میں 10 ارب نئے پودے لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

10 بلین ٹری پلانٹیشن پروگرام کے تحت ساحلی علاقوں، سرکاری عمارتوں، تعلیمی اداروں، پارکس، گراونڈز، واٹر شیڈ، شاہراہوں، کینال کے اطراف کے ساتھ گزارہ فاریسٹ، محفوظ شدہ علاقوں اور نیشنل پارکس میں بڑے پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے اس ضمن میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کو قومی سطح پر10 بلین ٹری پلانٹیشن منصوبہ شروع کرنے سے قبل خیبر پختونخوا ون بلین ٹری سونامی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ لینے کی ہدایت کی ہے، پختونخوا کی حکومت رواں ہفتے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام کو ون بلین ٹری سونامی پروگرام سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن دے گی، پختونخوا طرز پر ملک بھر میں10ارب پودے لگائے جائیں ؎تو اس پر کل لاگت 1 کھرب69 ارب روپے آئے گی اور اس کیلیے کم از کم30 لاکھ ہیکٹر اراضی بھی درکار ہو گی، دوسری طرف اگر وفاقی سطح پر جاری گرین پاکستان پروگرام طرز پر10 ارب پودے لگانے کے منصوبے کو شروع کر دیا جائے تو منصوبے کی لاگت میں اضافے کا امکان ہے۔

گرین پاکستان پروگرام کے تحت 10 کروڑ پودے لگانے کیلیے 3 ارب 65 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اس حساب سے10 ارب پودے لگانے پر3 کھرب 65 ارب روپے لاگت آئے گی، 10بلین ٹری پلانٹیشن پروگرام کیلیے درکار فنڈز وفاق اور صوبائی حکومتیں مشترکہ طور پر کریں گے، ذرائع نے بتایا کہ گرین ایجنڈا پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلیے فوری ماہرین پر مشتمل گرین گروتھ ٹیم تشکیل دی جائے گی جو نہ صرف ایکشن پلان تیار کرے گی بلکہ منصوبے پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |