وزیراعظم روڈ میپ کے لیے کور کمیٹی بنانے کا فیصلہ

کمیٹی100 دن کاپلان بنائے گی،روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے گی


Zulfiqar Baig August 21, 2018
کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کو 100 دن کا پلان دیاجائے گا فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کی ملکی تعمیر و ترقی کے لیے تیار کیے جانے والے روڈ میپ کے لیے نئی کور کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارتوں کے بجائے کورکمیٹی 100 دن کاپلان تشکیل دے گی۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کی زیرنگرانی تیار کیے جانے والے 100 دن کے پلان سے قبل وزارتوں کے ڈپارٹمنٹس، ڈویژن کے حوالے سے مکمل ڈیٹا اور اس کی بنیادپرسمری تیار کی جائیگی اورتمام تجاویز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلیے اسے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کو 100 دن کا پلان دیاجائے گا اور وزارتوں کیلیے مختص کیے جانے والے غیرترقیاتی بجٹ میں سے اس پلان پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔