چینی وزیراعظم کے اعزازمیں عشائیہ سیاسی اورعسکری قیادت کااجتماع ہوگا

پہلاموقع ہوگاکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ سیاستدان صدر اور وزیراعظم کی دعوت پرایک ساتھ شریک ہونگے۔


Malik Manzoor Ahmed May 22, 2013
عام انتخابات کے بعدیہ پہلاموقع ہوگاکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ سیاستدان صدر اور وزیراعظم کی دعوت پرایک ساتھ شریک ہونگے۔ فوٹو وکی پیڈیا

چین کے وزیراعظم مسٹرلی کیانگQکے دورہ پاکستان کے موقع پرآج ایوان صدرمیں صدرآصف علی زرداری کے ظہرانہ اور وزیراعظم میرہزارخان کھوسوکی طرف سے دیے جانیوالے عشایے کے موقع پرملکی سیاسی اورعسکری قیادت کی ملاقات ہوگی۔

عام انتخابات کے بعدیہ پہلاموقع ہوگاکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ سیاستدان صدر اور وزیراعظم کی دعوت پرایک ساتھ شریک ہونگے۔چین کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے موقع پرحریف اورحلیف سیاستدانوں نے سیاسی اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے ان کے اعزازمیں دیے جانیوالے ظہرانے اور عشایے میںشرکت کرنے کے فیصلے سے ایک مثبت پیغام چینی قیادت کودیاہے۔ صدر زرداری کے ظہرانے میں میاں نوازشریف،مولانافضل الرحمن ،اسفند یارولی،چوہدری شجاعت ،ڈاکٹرفاروق ستار،شیخ رشیداحمد، اعجاز الحق ، محموداچکزئی ، منورحسین ،آفتاب احمدشیرپاؤسمیت سرکردہ سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویزکیانی،چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سمیت تمام سروسزچیفس خصوصی طورپرشرکت کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |