پیپلزپارٹی کو5 سال بعد 98 لاکھ کم ووٹ ملے

ن لیگ کے ووٹوں میں80لاکھ اضافہ،ٹرن آؤٹ ماضی سے10.62فیصد زیادہ رہا


Wajid Hameed May 22, 2013
ن لیگ کے ووٹوں میں80لاکھ اضافہ،ٹرن آؤٹ ماضی سے10.62فیصد زیادہ رہا۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کو5سال بعد11 مئی کے انتخابات میں مجموعی طورپر 98لاکھ کم ووٹ ملے 2008 کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کوملنے والے کل ووٹ ایک کروڑ 66لاکھ سے زائدتھے جواس مرتبہ کم ہوکر68لاکھ 55ہزاررہ گئے۔

چاروںصوبوں سے ملنے والے ووٹوں میں پیپلزپارٹی کے امیدواروںکو98لاکھ کم ووٹ ملے ہیں گزشتہ انتخابات میں80لاکھ سے زائد ووٹ لینے والی جماعت مسلم لیگ قائداعظم گیارہ مئی کے انتخابات میں ماضی کاقصہ بن گئی اسکے امیدواراس مرتبہ ملک بھرسے چندلاکھ ووٹ ہی لے سکے جبکہ گزشتہ انتخابات میں تقریباً 68لاکھ ووٹ لینے والی جماعت مسلم لیگ نوازکے ووٹوں میں80لاکھ کااضافہ ہواہے اوراس کے ووٹوں کی تعدادایک کروڑ 48لاکھ سے زائدرہی ہے جبکہ تحریک انصاف جس نے 2008 کے انتخابات میں بائیکاٹ کیاتھا۔



اس مرتبہ 76لاکھ ووٹ لیکردوسری بڑی جماعت کے طورپرسامنے آئی ہے گیارہ مئی کے انتخابات میں آزادامیدواروں نے بھی گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں23 لاکھ زیادہ ووٹ لیے ہیں گزشتہ انتخابات میں آزاد امیدواروں نے37لاکھ ووٹ لیے تھے جواس مرتبہ بڑھ کر58لاکھ تک پہنچ گئے ہیں ملک میں مجموعی ٹرن آؤٹ گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں10.62فیصدزیادہ رہاگزشتہ انتخابات میں ٹرن آؤٹ44.40فیصدرہاتھاکاسٹ ووٹوںمیں سے پاکستان پیپلزپارٹی کو30فیصدووٹ ملے تھے جواس مرتبہ کم کو 15فیصدسے بھی کم ہوگئے جبکہ مسلم لیگ نوازکوگزشتہ انتخابات میں کاسٹ ووٹوں کا19فیصدووٹ ملے تھے جواس مرتبہ بڑھ کو31فیصدسے زائدہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں