وزیراعظم ایک ماہ میں مفادات کونسل بنانے کے پابند

مشترکہ مفادات کونسل کا بنیادی مقصدصوبوں کے تحفظات کو دور کرنے کے ساتھ حکومتی پالیسوں کا نفاذ شامل تھا۔


Zulfiqar Baig August 19, 2018
مشترکہ مفادات کونسل کا بنیادی مقصدصوبوں کے تحفظات کو دور کرنے کے ساتھ حکومتی پالیسوں کا نفاذ شامل تھا۔ فوٹو: فائل

PARIS: وفاقی اور صوبوں کے مابین روابط بڑھانے اورمسائل کے حل کیلیے نومنتخب وزیراعظم عمران خان مشترکہ مفادات کونسل کے آرٹیکل 153کے تحت ایک ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل قائم کرنے کے پابند ہیں۔

1975ء میں وفاق اورصوبائی حکومتوں کے مابین وفاق کی سطح پر رابطوں کے حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے تحت مشترکہ مفادات کونسل کاقیام عمل میں لایاگیا،جس کا بنیادی مقصدصوبوں کے تحفظات کو دور کرنے کے ساتھ حکومتی پالیسوں کا نفاذ شامل تھا۔

واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس 7 اگست1975ء میں منعقدہوا، 43 برس میں مفادات کونسل کے اب تک 38 اجلاس منعقدہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔