حکمرانوں کیلیے ڈرون حملے جاری رکھنے کا امریکی بیان چیلنج ہے منور حسن

نواز شریف اپنے انتخابی نشان کی لاج رکھیں اور امریکا ونیٹو کو مزید ساتھ دینے سے انکار کر دیں


نیوز رپورٹر May 20, 2013
ایم کیوایم نے کراچی کو دھونس اور دھاندلی کے ذریعے یرغمال بنا رکھا ہے،وفود سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ امریکہ کا پاکستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کا بیان نومنتخب حکمرانوں کیلیے چیلنج ہے۔

حکمرانوں کی اولین ذمہ داری شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہے، امریکہ ہمارے قبائلی علاقوں کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے، دہشتگردی، بدامنی پر قابو پانے کیلیے ڈرون حملوں پر پابندی اور امریکی جنگ سے لاتعلقی کا اعلان کرنا ہو گا، نواز شریف امریکہ پر واضح کر دیں کہ آئندہ حملہ ہوا تو ڈرون طیارے کو واپس نہیں جانے دیا جائیگا، وہ اپنے انتخابی نشان کی لاج رکھیں اور امریکہ و نیٹو کو دوٹوک انداز میں مزید ساتھ دینے سے انکار کر دیں۔



منور حسن نے منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو میں کہا کہ نومنتخب حکومت کو ملکی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کیلیے امریکی دبائو سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی امن وامان کے بغیر ممکن نہیں، کراچی میں جاری قتل وغارت گری اور بدامنی پر قابو پانے کیلیے سکیورٹی اداروں اور ایجنسیوں کو اپنا کھیل بند کرنا ہو گا، ایم کیوایم نے کراچی کو یرغمال بنا رکھا ہے اور دھونس دھاندلی کے ذریعے ایکبار پھر پاکستان کے'' معاشی حب ''پر قبضہ کر لیا گیا ہے جس سے ملکی ترقی اور خوشحالی کے سارے خواب چکنا چور ہو گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں