پمز اسپتال میں مریضوں کیلیے5ہزار روپے تک دوائیں منظور

مزید ضرورت پڑنے پرہسپتال کے سربراہ خود منظوری دینگے۔


شبیر حسین August 13, 2018
مزید ضرورت پڑنے پرہسپتال کے سربراہ خود منظوری دینگے۔ فوٹو: فائل

ABBOTTABAD: پمزاسپتال اسلام آباد نے ایمرجنسی میں آنیوالے تمام مریضوں کو5 ہزارروپے تک کی دوائیں دینے کی اجازت دیدی۔

پمزاسپتال اسلام آباد کے سربراہ ڈاکٹر امجد نے لوکل پرچیزکے تحت دوائوں کی فراہمی کادائرہ کاربڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایمرجنسی میں آنیوالے تمام مریضوں کو5 ہزارروپے تک کی دوائیں دینے کی اجازت دیدی جبکہ انڈوراورمستحق مریضوں کیلیے اسپتال کے ڈپٹی ایگزیکٹوڈائریکٹرکو10ہزاراورجوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو 20 ہزار روپے تک کی دوائیں فراہم کرنے کی اجازت ہوگی،اس سے اوپر مزید ضرورت پڑنے پرہسپتال کے سربراہ خود منظوری دینگے۔

اسپتال میں دوائوں کی خریداری و تقسیم کو شفاف بنانے کیلیے تمام میڈیکل اسٹورزمیں کیمرے نصب کرنے کیساتھ ساتھ ریکارڈکمپیوٹرائزڈکرتے ہوئے سینٹر لائزڈ مانیٹرنگ سسٹم رائج کرنیکا فیصلہ کیاگیاہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پمزمیں اسوقت دوائوں کیلیے مختص بجٹ کا2 فیصد سے کم لوکل پرچیزکیلیے خرچ کیاجاسکتاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹرامجد نیدوائوںکی خریداری کیلیے ماہر پروفیسر پرمشتمل کمیٹی بنائی ہے جویہ فیصلہ کرتی ہے کہ کون سی دواخریدنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |