70سابق ارکان قومی اسمبلی بدستور لاجز پر قابض

اراکین کو فوری طور پر فیملی سوئٹس کے قبضے حوالے کرنے کیلیے سی ڈی اے انتظامیہ کو باضابطہ احکام موصول ہوگئے۔


Iftikhar Chohadary August 10, 2018
اراکین کو فوری طور پر فیملی سوئٹس کے قبضے حوالے کرنے کیلیے سی ڈی اے انتظامیہ کو باضابطہ احکام موصول ہوگئے۔ فوٹو: فائل

سابقہ حکومت کے 70 اراکین قومی اسمبلی نے ابھی تک پارلیمنٹ لاجز میں فیملی سوئٹس کا قبضہ نہیں چھوڑا۔

270 نو منتخب اراکین اسمبلی کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں فیملی سوئٹس کی الاٹمنٹ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

اراکین کو فوری طور پر فیملی سوئٹس کے قبضے حوالے کرنے کیلیے سی ڈی اے انتظامیہ کو باضابطہ احکام موصول ہوگئے، لیکن 70 سابق اراکین قومی اسمبلی نے ابھی تک پارلیمنٹ لاجز میں فیملی سوئٹس کا قبضہ نہیں چھوڑا، جس کی وجہ سے نومنتخب اراکین قومی اسبملی کو ابھی تک الاٹمنٹس کے مطابق فیملی سوئٹس کا قبضہ نہیں دیا جا سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں