افغانستان میں طالبان کا حملے میں 40 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

حملہ صوبہ ارزگان میں کیا گیا، متعدد افغان فوجی لاپتہ ہوگئے، طالبان نے ملٹری اڈے پربھی قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا


خبر ایجنسی August 07, 2018
حملے کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں دہشت گردوں کا جانی نقصان،واقعہ افسوسناک ہے،پولیس کمشنر اخترمحمد۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے صوبے ازرگان میں طالبان کے حملے کے نتیجے میں 40 فوجی جاں بحق ہو گئے۔

صوبے ازرگان میں ایک فوجی اڈے پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 40 فوجی جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔ حملے کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں دہشت گردوں کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، طالبان نے اس فوجی اڈے پر قبضہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

جائے وقوع پرصوبہ ازرگان کے قصبے چنارتو کے پولیس کمشنراخترمحمد نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ اس واقعے میں متعدد فوجی لا پتہ بھی ہیں۔ اختر محمد نے بتایا کہ اس حملے کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں دہشت گردوں کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں