نوابشاہ میں درجہ حرارت47 سینٹی گریڈ ہو گیا12طلبا بے ہوش

سورج دن بھر آگ برساتا رہا، سڑکوں، بازاروں میں سناٹا، شہری گھروں میں محصور، ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی،برف کی قلت


Nama Nigaran May 17, 2013
شدید گرمی اور لو لگنے کے باعث گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کے باہر سال اول کا پرچہ دے کر گھر جانے والی طالبہ عنبرین بے ہوش ہو کرگر پڑی۔ فوٹو: فائل

نواب شاہ اور نواح میں شدید گرمی، درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔

گرمی اور لو لگنے سے ایک درجن طلبا و طالبات بے ہوش ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نواب شاہ اور ناحی علاقوں میں شدید گرمی رہی، سورج دن بھر آگ برساتا رہا جس کے باعث بازار اور سڑکیںسنسان رہیں ، شہری گھروں میں دبکے رہے۔



محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ رہا، شدید گرمی اور لو لگنے کے باعث گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کے باہر سال اول کا پرچہ دے کر گھر جانے والی طالبہ عنبرین بے ہوش ہو کرگر پڑی جبکہ ضلع بھر کے مختلف کالجز میں امتحان دینے والے 10 سے زائد طلبا و طالبات گرمی کے باعث بے ہوش ہوگئے۔

شدید گرمی کی وجہ سے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی،شہر میں دودھ دہی اور برف کی قلت رہی۔ ادھر ڈگری سے نامہ نگار کے مطابق ڈگری میں بھی جمعرات کو قیامت خیز گرمی کی شدت برقرار رہی، درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، گرمی کی شدت سے متعدد افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |