نومنتخب وزیر اعظم کی 6 ہزار تصاویر سفارتخانوں کو ارسال کرنے کا پلان تیار

پہلے مرحلے میں 2 ہزار جبکہ دوسرے مرحلے میں 4 ہزار تصاویر تیارکی جائیں گی۔


Zulfiqar Baig August 05, 2018
پہلے مرحلے میں 2 ہزار جبکہ دوسرے مرحلے میں 4 ہزار تصاویر تیارکی جائیں گی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ISTANBUL,TURKEY: وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کے نومنتخب وزیر اعظم کے حلف لینے کے بعدپاکستان کے نئے وزیراعظم کی 6 ہزار تصاویرملک اور بیرون ملک میں قائم سرکاری دفاتر اور موجودسفارت خانوں میں نصب کی جائیں گی۔

باخبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت اطلاعات ونشریات نے نومنتخب وزیر اعظم کے انتخاب کے بعدوزیراعظم کی 6 ہزار تصاویر تیار کے وفاق اور چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر اور بیرون ممالک میں موجود پاکستان کے سفارتخانوں کوارسال کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 2 ہزار جبکہ دوسرے مرحلے میں 4 ہزار تصاویر تیارکی جائیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔