زیریں سندھ میں شدید گرمی بد ترین لوڈ شیڈنگ

درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک جاپہنچا، 20 گھنٹے کی علانیہ و غیر علانیہ بجلی بندش سے کاروبار ٹھپ، مزدور بیروزگار


Nama Nigaran May 14, 2013
مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماتلی اور نواح میں شدیدگرمی سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ فوٹو: فائل

زیریں سندھ میں شدید گرمی کے دوران بجلی کے بد ترین بحران نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی، درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

20 گھنٹے کی علانیہ اور غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی بھی شدید قلت، شہری بوند بوند کو ترس گئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ پور چاکر اور نواحی علاقوں کھڈرو، چودگی، سرہاری، پریتم آباد (زرداری فارم) مقصودو رند، چک نمبر 25 جمڑاؤ و دیگر میں بجلی کے بحران نے سنگین صورت اختیار کرلی ہے، ان علاقوں میں علانیہ و غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔

بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث ہزاروں مزدوروں کو بے روزگاری کا سامنا ہے، جس سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ، 45 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں لوگ پانی کی بوند بوند کر ترس گئے ہیں۔ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں صورتحال مزید ابتر ہے جبکہ کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ ہزاروں مزدوروں کو بے روزگاری کا سامنا ہے، مساجد میں بھی پانی کی شدید قلت ہوگئی ۔ رات کے وقت بھی 6سے 8 گھنٹے تک کی بجلی کی بندش سے لوگ ساری ساری رات جاگ کر راتیں گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ مچھروں کی بھی بہتات ہے جس سے بچے اور بوڑھے اذیت میں مبتلا ہیںاور ڈائریا کی بیماری اور ملیریا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔



معلوم ہوا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ میں حیسکو سب ڈویژن کے ذمے داران ملوث ہیں جان بوجھ کر بجلی بند کردی جاتی ہے اور رابطہ کرنے پر ایک ہی جملہ کہہ دیا جاتا ہے کہ لائن میں فالٹ ہے اور لوڈشیڈنگ میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، ان علاقوں کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہ کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

ماتلی کینامہ نگار کے مطابق شہر اور اس کے نواح میں بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری اور تاجر برادری پریشان، لوگ سڑکوں پر نکل آئے، واپڈا کے خلاف نعرے لگائے ، شہریوں اور شہری اتحاد ماتلی کی جانب سے رفیق میمن اور دیگر رہنماؤں کی رہنمائی میں ریلی نکالی اور مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماتلی اور نواح میں شدیدگرمی سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ماتلی میں چلنے والی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیکر اسے ختم کروایا جائے۔علاوہ ازیںتلہار میں ایک بار پھر بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیاہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہو گئی ہے، جبکہ 18 گھنٹے تک بجلی کی بندش سے شہریوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |