عمران کے امکانات معدوماپوزیشن لیڈر پیپلزپارٹی سے ہوگا

سندھ میں اتحادی ہونے پرمتحدہ بھی حمایت کریگی،ذرائع،فضل الرحمن حکومت کیلیے متحرک


Malik Manzoor Ahmed May 13, 2013
سندھ میں اتحادی ہونے پرمتحدہ بھی حمایت کریگی، ذرائع،فضل الرحمن حکومت کیلیے متحرک. فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میںقائدحزب اختلاف کے انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ کاکلیدی کردار ہوگا۔

سندھ میں پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پاجائیں گے، سندھ میں پیپلزپارٹی کیساتھ مخلوط حکومت بنانے کے بعدقدرتی طورپرایم کیوایم مرکزمیں پیپلزپارٹی کی حمایت کریگی،سیاسی مبصرین کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قائدحزب اختلاف بننے کے امکانات معدوم ہوتے جارہے ہیں، قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف کے انتخاب کے لیے وفاقی دارالحکومت میں زبردست سیاسی جوڑتوڑآئندہ چندروزتک شروع ہو جائیگا۔

اسلام آبادکے باخبرحلقوں کے مطابق آئندہ قائد حزب اختلاف کاتعلق سابق حکمراں جماعت پیپلزپارٹی سے ہو گا،مولانافضل الرحمن متوقع طورپرن لیگ کی وفاق میں حمایت کریں گے،آئندہ چند روز میں فضل الرحمن کی نوازشریف کیساتھ ملاقات بھی متوقع ہے،فضل الرحمن ایک بارپھرپارلیمنٹ کی قومی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین بننے کی کوشش کریں گے،اب دیکھنا یہ ہے کہ ن لیگ کی قیادت حکومت سازی کے عمل میں فضل الرحمن کوشریک کرتی ہے یانہیں،ن لیگ کے مرکزی رہنماچوہدری نثارعلی خان کے فضل الرحمن کے بارے میںتحفظات بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |