عمران خان نے 21 سال بعد ن لیگ سے اپنی شکست کا بدلہ لے لیا

عمران خان کوکراچی غربی کی بلدیہ ٹائون، سعید آباد اورکیماڑی کی نشست پرمسلم لیگ(ن) کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔


عامر فاروق July 27, 2018
عمران خان کوکراچی غربی کی بلدیہ ٹائون، سعید آباد اورکیماڑی کی نشست پرمسلم لیگ(ن) کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ فوٹو : فائل

عمران خان نے 21 سال بعد ن لیگ سے اپنی شکست کا بدلہ لے لیا۔

1997 کے انتخابات میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو کراچی غربی کی بلدیہ ٹائون، سعید آباد اور کیماڑی کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے اعجاز شفیع کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن 21 سال بعد بلدیہ اور سعید آباد کے علاقوں پر مشتمل قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 پر مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں شہباز شریف کو تحریک انصاف کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی۔

2013 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر کامیابی ملی تھی ۔ 2013 میں این اے 250 سے تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پی ایس 93 سے سید حفیظ الدین، پی ایس 112 سے خرم شیر زمان اور پی ایس 113 سے ثمر علی خان جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کو کراچی سے کبھی کامیابی نہیں ملی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |