چین نے کرنسی کو کمزور رکھنے کا امریکی الزام مسترد کردیا

یوآن کی قدر کا تعین مارکیٹ فورسز کرتی ہیں،ٹرمپ تجارتی جنگ بھڑکانے پرتلے ہیں


خبر ایجنسی July 24, 2018
بیجنگ خواہش مندنہ ڈرتا ہے،چینی عوام کودھمکایانہیں جاسکتا،ترجمان وزرات خارجہ۔ فوٹو:فائل

چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تجارتی فائدے کے لیے کرنسی کو جان بوجھ کرکمزور رکھنے کا الزام مسترد کردیا اور کہاکہ ٹرمپ تجارتی جنگ بھڑکانے پر بضد ہیں۔

گزشتہ جمعہ کو صدر ٹرمپ نے یورپی یونین اور چین پر کرنسی کی قدر مصنوعی طور پر کم رکھنے کا الزام لگایا تھا تاکہ تجارتی فائدہ حاصل کی جا سکے۔

چینی وزارت خارجہ نے پیر کو بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران امریکی الزام کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ یوآن کے ریٹ کا تعین مارکیٹ فورسز کرتی ہیں۔ چین کی کسی سے مقابلے میں کرنسی کی قدر میں کمی لا کر ایکسپورٹ بڑھانے کی کوئی خواہش نہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے صحافیوں کے سوال پر کہاکہ امریکا تجارتی جنگ کو بھڑکانے پر تلا ہوا ہے مگر چین تجارتی جنگ چاہتا نہ اس سے خوف زدہ ہے، ضرورت پڑنے پر مقابلہ کیا جائے گا، چینی عوام کو ڈرایا اور دھمکیا نہیں جا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔