بابرہ شریف کی جائیداد پر قبضہ چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

مقامی جیولر کو غلام علی زاہد کو 25 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا


Nama Nigar July 24, 2018
مقامی جیولر کو غلام علی زاہد کو 25 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ فوٹو : ایکسپریس

چیف جسٹس پاکستان نے معروف فلم اسٹار بابرہ شریف کے جائیداد پر قبضے کے الزام کا نوٹس لے لیا اور پراپرٹی پر قائم عمارت کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مقامی جیولر کو غلام علی زاہد کو 25 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بابرہ شریف کی درخواست پر نوٹس لیا جس میں دعوی کیا گیا کہ مقامی جیولر بے ان کی پراپرٹی کو کرائے پر حاصل کیا لیکن اب کرایہ ادا نہیں کیا جا رہا، بابرہ شریف کے مطابق دادرسی کے لیے مختلف فارم سے رجوع کیا لیکن ابھی تک شنوائی نہ ہو سکی، چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ ماتحت عدالت نے بھی کرایہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا مگر اس کے باوجود ادائیگی نہیں کی جارہی۔

بابرہ شریف نے چیف جسٹس پاکستان سے استدعا کی کہ ان کی دادرسی کرتے ہوئے ان کی پراپرٹی واگزار کروائی جائے۔ بابرہ شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |