پولنگ عملے کو الیکشن ڈیوٹی اور کھانے کیلیے ساڑھے 48 کروڑ جاری

ہر پریزائیڈنگ آفیسر کو ساڑھے 14 سو،اسسٹنٹ کو 13 سو روپے دیدیے گئے


افضال طالب May 11, 2013
5 ہزار نائب قاصد بھی ڈیوٹی دینگے،کھانے پینے کے عوض 4 ، 4 سو روپے ملیں گے. فوٹو: فائل

صوبائی الیکشن کمیشن نے پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں 3 لاکھ67 ہزار 600 افسران و ملازمین کو 48 کروڑ 40 لاکھ25 ہزار روپے الیکشن ڈیوٹی اورکھانے پینے کیلیے ادا کر دیئے جس سے وہ صبح کا ناشتہ، دوپہر کا کھانا کھائیںگے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت سمیت صوبہ بھر میں کے40 ہزار628 پولنگ اسٹیشنوں پر 40 ہزار628 پریذائیڈنگ آفیسرز، 2 لاکھ 16 ہزار 714 اسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 234 پولنگ آفیسرز کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جبکہ5 ہزار سے زائد نائب قاصد کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں۔ ہر پریزائیڈنگ آفیسر کو ایک ہزار پچاس روپے الیکشن ڈیوٹی کے جبکہ 400 روپے کھانے کے عوض دیئے گئے ہیں۔



مجموعی طور پر پریذائیڈنگ آفیسرز کو 5 کروڑ 89 لاکھ 10 ہزار 600 سو روپے ادا کیے گئے ہیں۔ اسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کو پولنگ ڈیوٹی اورکھانے کیلیے 1300 روپے دیئے گئے ہیں جو کل ملا کر 28 کروڑ 17 لاکھ28 ہزار200 روپے بنتے ہیں۔ پولنگ آفیسرز کو 14 کروڑ 33 لاکھ 4 ہزار300 روپے دیے گئے ہیں جبکہ 5 ہزار سے زائد نائب قاصد بھی ڈیوٹی دینگے جنہیں الیکشن ڈیوٹی الاونس کی بجائے کھانے پینے کے عوض 4، 4 سو روپیہ دیا گیا جو 2لاکھ روپیہ بنتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں