منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور مفرور ملزم قرار

ایف آئی اے نے نجی بینک کے چیئرمین سمیت مجموعی طور پر 20 افراد کو مفرور قرار دیا ہے


Arshad Baig July 21, 2018
ایف آئی اے نے نجی بینک کے چیئرمین سمیت مجموعی طور پر 20 افراد کو مفرور قرار دیا ہے فوٹو:فائل

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دے دیا۔

ایف آئی اے نے حسین لوائی اور دیگر ملزمان کے خلاف خصوصی عدالت میں اربوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس کا چالان جمع کرادیا ہے۔ چالان میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور فریال تالپور کے گرد گھیرا تنگ

ایف آئی اے نے نجی بینک کے چیئرمین سمیت مجموعی طور پر 20 افراد کو مفرور قرار دیا ہے جن میں انور مجید اور ان کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے۔ مفرور افراد کی فہرست میں سابق صدر اور ان کی بہن کا نام 19 اور 20 ویں نمبر پر ہے۔



حسین لوائی آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سابق چیئرمین ہیں اور ان سمیت 20 ملزمان پر 35 ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق حسین لوائی اور دیگر ملزمان نے 3 بینکوں کے 29 جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کیمنی لانڈرنگ کی۔



یہ بھی پڑھیں: سمٹ بینک، سندھ بینک، یو بی ایل کے سربراہان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

ایف آئی اے نے حسین لوائی کیخلاف ایف آئی آر میں بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ آصف زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی کا تذکرہ بھی کیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی بھی منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہے، زرداری گروپ نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں