40 سے زائد سیاسی رہنماؤں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنیکا حکم

یونین کونسل سطح پربھی سیکیورٹی کویقینی بنایا جائے،وزارت داخلہ کی آئی جیز کوہدایت


Iftikhar Chohadary May 10, 2013
یونین کونسل سطح پربھی سیکیورٹی کویقینی بنایا جائے،وزارت داخلہ کی آئی جیز کوہدایت. فوٹو فائل

QUETTA: وفاقی حکومت نے عام انتخابات کاسیکیورٹی ہدایت نامہ جاری کردیاہے جس کے تحت چیف کمشنراسلام آبادچاروںصوبائی چیف سیکریٹریز ،ہوم سیکریٹریزاورپولیس سربراہان کو 40 سے زائدسیاسی رہنماؤں کی سیکیورٹی مزیدسخت کرنے کاحکم دے دیاگیااور کہا ہے کہ ان اہم رہنماؤں کوپابندکیاجائے کہ وہ الیکشن کے دن اپنا ووٹ پول کرنے کے لیے مطلوبہ پولنگ اسٹیشن سے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر،ڈی سی اوکی سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیرنہ جائیں اور اگرکسی جگہ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملے توکسی دوسرے پولنگ اسٹیشن پرجاکرووٹ پول کریں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں چاروں صوبائی حکومتوںکوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلع کی سطح پر سیکیورٹی کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے وزارت داخلہ میںقائم مرکزی کنٹرول روم کورپورٹ کرتے رہیں۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ40 رہنماؤںمیںپیپلزپارٹی،ن لیگ ،اے این پی،ایم کیوایم،جے یوآئی،جماعت اسلامی،پی ٹی آئی،فنکشنل لیگ، آزادامیدوار شامل ہیں۔پولیس سربراہان سے کہاگیاہے کہ ہرضلع حتیٰ کہ یونین کونسل کی سطح پربھی سیکیورٹی کویقیننی بنائیں بالخصوص اہم سیاسی رہنماؤں اورپھرجن سیاسی رہنماؤں کی سیکیورٹی کوخطرات لاحق ہیںسے مسلسل رابطہ رکھاجائے اورانھیں بھرپورسیکیورٹی فراہم کی جائے۔ذرائع کے مطابق ہدایت نامہ میںیہ بھی کہاگیاہے ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والوں یاانتخابی امیدواروں کے پولنگ اسٹیشنوں کے اردگردکسی قسم کااسلحہ لہرانے یاساتھ رکھنے پرمکمل پابندی کویقیننی بنایاجائے اورکسی صورت میں اس کی خلاف ورزی نہ ہونے پائے۔ملک بھرکی پولیس کی اسپیشل برانچ کوغیرمعمولی متحرک کیاجائے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ گیارہ ہزار پولنگ اسٹیشنوںکو''حساس''قراردیاگیاجہاں پرایف سی کیساتھ ساتھ فوجی جوان بھی تعینات ہونگے۔ اسلام آباد،کراچی،لاہور،پشاور، کوئٹہ،ملتان،مظفر گڑھ،جھنگ،ڈیرہ غازیخان، چکوال،اٹک سمیت 36 اضلاع کے ان پولنگ اسٹیشنوں پرسخت ترین سیکیورٹی انتظامات عمل میں لائے جائینگے جبکہ باقی پولنگ اسٹیشنوں پربھی بھرپورسیکیورٹی کویقینی بنایا جائیگا۔ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ نوازشریف ،شہباز شریف،عمران خان،مولانا فضل الرحمن، پیر پگارا، منور حسن، آفتاب شیرپاؤ،فاروق ستار،حیدر عباس رضوی،اسفند یار، امیرحیدرہوتی،غلام بلور،چوہدری شجاعت،پرویزالہیٰ، احمد مختار، اختر مینگل،قائم علیشاہ، شیخ رشید،یوسف رضا گیلانی، انکے بیٹوںسمیت 40سے زائدسیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤںکوخصوصی سیکیورٹی فراہم کرنیکاحکم دیدیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں