سیاسی جماعتیں محتاط انتخابی مہم چلانے میں مصروف

سندھ بھر میں یکم اپریل سے 5 مئی تک 970 پروگرامز منعقد کیے جاچکے ہیں


Raheel Salman May 08, 2013
سندھ بھر میں یکم اپریل سے 5 مئی تک 970 پروگرامز منعقد کیے جاچکے ہیں. فوٹو: فائل

ملک بھر میں 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں دہشت گردی کے خطرات کے باوجود تمام سیاسی جماعتیں محتاط انداز میں انتخابی مہم میں مصروف عمل ہیں۔

یکم اپریل سے 5 مئی تک مختلف جماعتوں کے تحت سندھ بھر میں 970 پروگرام منعقد کیے جاچکے ہیں جن میں متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سرفہرست ہیں ، ایم کیو ایم 243 ، پیپلزپارٹی 187 جبکہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل 150 پروگرامز کا انعقاد کرچکی ہیں ، اعداد و شمار کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے یکم اپریل سے 5 مئی تک 18 ریلیاں ، 14 عوامی اجتماع ، 3 پریس کانفرنس ، 4 الیکشن دفاتر کا افتتاح جبکہ 131 کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جاچکا ہے اسی عرصے میں 9 نئے دفاتر کھولنے کے ساتھ ساتھ 3 مظاہرے بھی کیے گئے ۔



متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے 13 ریلیوں ، 4 عوامی اجتماعات ، 9 پریس کانفرنس ، 11 الیکشن دفاتر کا افتتاح جبکہ 112 کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، سندھ بھر میں متحدہ قومی موومنٹ کے 90 دفاتر بھی کھولے گئے ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے تحت 17 ریلیاں اور 71 کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جاچکا، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے تحت سندھ بھر میں 17 ریلیاں ، 6 پریس کانفرنس اور 124 کارنر میٹنگ منعقد کی جاچکیں ، پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کے تحت 7 کارنر میٹنگ جبکہ 3 مظاہرے کیے گئے ۔

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں اپنے جلوے دکھاتے ہوئے 2 ریلیاں نکالیں جبکہ 2 عوامی اجتماعات منعقد کیے ، 31 کارنر میٹنگ اور 2 دفاتر بھی کھولے گئے ، عوامی نیشنل پارٹی نے سندھ بھر میں 5 ریلیاں نکالیں نکالیں جبکہ 2 الیکشن دفاتر کھولے اور 8 کارنر میٹنگ منعقد کیں اور 4 دفاتر کھولے ، مہاجر قومی موومنٹ پاکستان نے ایک ریلی نکالی جبکہ 5 پریس کانفرنس منعقد کیں ، متحدہ دینی محاذ کے تحت اب تک 8 کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں