کروشین خاتون صدر کولینڈا گریبر کیٹارووک ورلڈ کپ فائنل دیکھنے روس جائیں گی

میں روس بطورصدر اور سیاستدان ہی نہیں بلکہ ایک جنونی فٹبال پرستار کے طور پر بھی جاؤں گی، کروشین صدر


خبر ایجنسی July 14, 2018
میں روس بطورصدر اور سیاستدان ہی نہیں بلکہ ایک جنونی فٹبال پرستار کے طور پر بھی جاؤں گی، کروشین صدر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کروشیا کی خاتون صدر کولینڈا گریبرکیٹارووک کا کہنا ہے کہ مجھ سے فرانس کیخلاف ورلڈ کپ فائنل کا انتظار نہیں ہوپارہا۔

کروشیا کے بہت سے شائقین فائنل دیکھنے کیلیے روس جانے کے خواہاں ہیں، جس کے باعث آفیشلز پر نئے پاسپورٹ جاری کرنے کیلیے کام کا دباؤ بھی بڑھ گیا ہے، کروشیا نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 2-1 سے مات دیکر تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

کیٹارووک نے کہا کہ میں بھی فائنل دیکھنے کیلیے بہت زیادہ پرجوش ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ مجھ سے اتوار تک کیسے انتظار ہوپائے گا، وہ فائنل دیکھنے کیلیے روس جانے کا ارادہ رکھتی ہیں، اتوار کو نتیجے سے قطع نظر میں اپنی ٹیم کو فاتح خیال کرتی ہوں، ہماری ٹیم نے فرانس میں منعقدہ 1998 ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن پر اختتام کیا تھا اور اب ہم اس مرحلے سے آگے نکل گئے ہیں۔

دوسری جانب کروشین فٹبال فیڈریشن نے فیفا سے اضافی ٹکٹوں کی درخواست کی ہے، تاہم ابھی انھیں بلیک مارکیٹ میں دستیاب ٹکٹ ہی مل رہے ہیں، کروشین صدر نے مزید کہا کہ میں روس بطورصدر اور سیاستدان ہی نہیں بلکہ ایک جنونی فٹبال پرستار کے طور پر بھی جاؤں گی، کروشیا میں ٹیم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کی تیاریوں کا پروگرام بھی ترتیب دیا جارہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں