ہندو پاکستان نہ چھوڑیں اقلیتوں کا تحفظ کرینگے زبیر احمد

اقلیتیں بھی پاکستان کی محب وطن شہری ہیں، ہندو برادری پاکستان چھوڑ کر نہ جائے، زبیر احمد


Press Release August 13, 2012
الطاف حسین نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیا، ایمبولیس سروس کا افتتاح۔ فوٹو فائل

صوبائی وزیر زبیراحمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، اقلیتیں بھی پاکستان کی محب وطن شہری ہیں، ہندو برادری پاکستان چھوڑ کر نہ جائے، ان سمیت تمام اقلیتی برادری کا مکمل تحفظ کیا جائے گا، قائد تحریک الطاف حسین نے بھی ہندوئوں کو مکمل تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم عمرکوٹ زون کی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ ہندوئوں سمیت اقلیتی برادری کے تمام لوگ محب وطن ہیں اور متحدہ ان کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی، ہندو برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنی مادر دھرتی چھوڑ کر نہ جائیں۔ انھوں نے کہا ماہ رمضان ہمیں امن و محبت،اخوت اور صبرو استقلال کا درس دیتا ہے، متحدہ کی اولین اور بھرپورکوشش ہے کہ تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلا جائے۔

اس موقع پر ممبر رابطہ کمیٹی یوسف زیدی نے عمرکوٹ میں خدمت خلق فائونڈیشن کے دفتر اور ایمبولینس سروس کا افتتاح بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت اور مظلوم عوام کی مدد کا درس دیا ہے ، کے کے ایف کراچی سمیت سندھ بھر میں بلا امتیاز غریب عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ افطار پارٹی میں ایم پی اے فہیم الطافی، عمرکوٹ زون کے انچارج پونجو مل ایڈووکیٹ ، ایس ایس پی عمرکوٹ ریاض سومرو و دیگر افراد نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں