آرمی چیف کی قومی کرکٹ ٹیم کو سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد

پاکستانی قوم پرامن ہے اور کھیلوں سے محبت کرنیوالی ہے، آرمی چیف


Express Report July 09, 2018
پاکستانی قوم پرامن ہے اور کھیلوں سے محبت کرنیوالی ہے، آرمی چیف۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو زمبابوے میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر ' کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو سہ ملکی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز ٹرافی لفٹ کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی قوم پرامن ہے اور کھیلوں سے محبت کرنیوالی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں