وسیم اجمل کی گرفتاری حمزہ شہبازکیلیے بھی خطرے کے سائرن بجنے لگے

میرا صاف پانی اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے، حمزہ شہباز


افضال طالب June 26, 2018
حمزہ شہبازکیلیے بھی خطرے کے سائرن بجنے لگے فوٹو : فائل

صاف پانی پروجیکٹ میں کرپشن اقرباپروری میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں وسیم اجمل کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری سے حمزہ شہبازشریف کیلئے بھی خطرے کے سائرن بجنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صاف پانی پروجیکٹ میں کروڑوں کی کرپشن پر وسیم اجمل کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادےحمزہ شہبازپر بھی خطرہ منڈلانے لگانے لگا ہے، کیونکہ نیب نے پہلے بھی حمزہ شہبازکو صاف پانی کرپشن اسکینڈل میں تفتیش کیلئے بلوایا تھا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کا صاف پانی اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں