سندھ سے سابق پی پی ایم این اے طلعت مہیسر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

طلعت مہیسر کو پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا گیا جس کے باعث انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔


ظفر علی سپرا June 19, 2018
طلعت مہیسر کو پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا گیا جس کے باعث انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی طلعت مہیسر نے تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کی بااثر سیاسی شخصیت اور پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے طلعت مہیسر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ طلعت مہیسر معروف سیاستدان ہیں جن کا علاقے میں کافی سیاسی اثرورسوخ ہے تاہم انہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا گیا جس کے باعث انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔