وزارت پانی وبجلی کے پاس بجلی پرسبسڈی کیلیے فنڈختم

وزیراعظم کی ہدایت کے باوجودوزارت خزانہ نے تھرمل پاورپلانٹس کیلیے فنڈ جاری نہیں کیے


Malik Manzoor Ahmed April 29, 2013
وزیراعظم کی ہدایت کے باوجودوزارت خزانہ نے تھرمل پاورپلانٹس کیلیے فنڈ جاری نہیں کیے فوٹو : فائل

وزارت پانی وبجلی کے پاس بجلی پردی جانیوالی سبسڈی کیلیے فنڈختم ہوگئے ہیں، وزارت پانی و بجلی نے وزارت خزانہ سے سبسڈی کیلیے مزیدرقم کے حصول کیلیے رابطہ کرلیاہے۔

وزارت خزانہ نے تھرمل پاورپلانٹس کوبلاتعطل فیول کی خریداری کیلیے وزیراعظم کی ہدایات کے باوجودابھی تک فنڈجاری نہیںکیے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میںاضافہ ہونے کے امکانات پیداہوگئے ہیں۔



سیکریٹری پانی وبجلی انوار احمدنے 'ایکسپریس' کے استفسارپربتایاکہ وزارت پانی وبجلی کی یہ کوشش ہے کہ لوڈشیڈنگ میںکمی لائی جائے ہمیں مالی وسائل کی ضرورت ہے، اگرگیس اورتیل کی بلاتعطل فراہمی کیلیے فنڈ دیے گئے تولوڈشیڈنگ کے دورانیے میںکمی واقع ہوگی بصورت دیگروزارت پانی و بجلی سبسڈی نہیںدے سکتی۔ انھوںنے کہاکہ توانائی کا بحران حل کرنے کیلیے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم اقدامات کیے جا رہے ہیں،بجلی چوری میںملوث عناصرکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کریںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |