پی این سی اے میں 5 سال میں بنائے فن پاروں کی مالیت3 کروڑ ہونے کا انکشاف

یہ نمونے اب بھی پی این سی اے کی گیلری میں محفوظ ہیں۔


یہ نمونے اب بھی پی این سی اے کی گیلری میں محفوظ ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس(پی این سی اے)میں پچھلے پانچ سالوں کے دوران مصوری اور فن خطاطی سمیت 1ہزار 900سے زائد مختلف نمونے بنائے گئے ہیں۔

ایکسپریس کو دستیاب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی دستاویز کے مطابق پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس(پی این سی اے)میں پچھلے پانچ سالوں کے دوران مصوری اور فن خطاطی سمیت1ہزار900سے زائد مختلف نمونے بنائے گئے ہیں۔یہ نمونے اب بھی پی این سی اے کی گیلری میں محفوظ ہیں۔

دستاویز کے مطابق ان فن پاروں کی مالیت3کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ان میں2013ء سے 2018ء کے دوران ملک بھر میں ہونے والی مختلف نمائشوں سے300کے قریب نمونے بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں