’’فانٹا‘‘ نے اسکولوں سے نوجوان راک اسٹارز کی تلاش شروع کردی

مہم کا عنوان ’’فانٹا راکس‘‘ ہے اور اس کی قیادت نامور را ک بینڈ نوری کرے گا۔


Press Release April 28, 2013
250 اسکولوں میں سے 12 سے 18سال کے ڈھائی لاکھ طالبعلموں سے 3 گلوکاروں کو منتخب کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

HAMBANTOTA: پاکستان میں سپارکلنگ اورنج سیگمینٹ کے فروغ کے پس منظر میں موجود قوت ''فانٹا'' نے نئی میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ کیلیے پاکستان بھر کے اسکولوں سے گلوکاری کی صلاحیت کے حامل گلوکاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مہم کا عنوان ''فانٹا راکس'' (Fanta Rocks) ہے اور اس کی قیادت نامور را ک بینڈ نوری کریگا۔ مہم کی رسائی 250 اسکولوں میں زیر تعلیم 12سے18 سال کے تقریباً 250,000 طالبعلموں تک ہوگی۔ مہم کے بعد 3 گلوکاروں کو منتخب کیا جائے گا جن کو تربیت اور فن میں مزید نکھار لانے کیلیے لاہور میں موجود فانٹا کے ہیڈ کوارٹرز بلایا جائیگا۔ دی فانٹا راکس کے سفر کے آغاز میں ٹیم مستقبل کے ''فانٹا راکس'' اسٹار کی تلاش میں پاکستان بھر کے اسکولوں میں جائیگی۔ سکولوں میں کاروکے مشینیں لگائی جائیں گی جہاں کارکردگی اور تفریح سے بھرپور سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

راک بینڈ نوری متعدد اسکولوں میں جائے گا جہاں وہ ممکنہ گلوکاروں کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور میوزک ویڈیو بنانے کیلیے3 گلوکاروں کا انتخاب کریں گے۔ان 3 گلوکاروں کی نوری بینڈ7 دن تک تربیت کریگا۔ اس دوران گیت کے ترنم سے موسیقی کی ترتیب اور آواز کی تھراپی پر زور دیا جائیگا۔ ان کو دعوتوں سے لطف اندوز ہونے اور تفریحی مقامات گھمانے کیلیے بھی لے جایا جائیگا۔



فانٹا کے مالکان دی کو کاکولا ایکسپورٹ کارپوریشن کے پاکستان اور افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا کہ فانٹا کی نوجوانوں کے ساتھ بہت مستحکم وابستگی ہے اور یہ قدم ہمارا انداز ہے اپنے نوجوانوں کی پزیرائی کا، ہم انکو صحت مند مقابلے کی سرگرمی میں شریک ہوکر اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے کا موقع دے رہے ہیں۔ ایک ہفتے تک گانے کی تیاری میں مصروف رہنے کے بعد نوری اور ٹیم میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کریگی جس میں منتخب نوجوان سرفہرست اداکار ہوں گے۔

میوزک ویڈیو عید الفطر سے قبل بہت سے ٹیلی ویژن چینلز پر نشر کی جائیگی۔ اس سرگرمی کا عروج وہ وقت ہوگا جب یہ 3 راک اسٹارز نوری کے ساتھ اپنے شہروں میں موجود اپنے اسکولوں میں منعقد ہونیوالے کنسرٹس میں فن کا مظاہرہ کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں