افغان حکومت اور طالبان میں سیز فائر پاکستان اور چین نے کلیدی کردار ادا کیا

اس سیز فائر کے لیے ہونے والی بات چیت میں پاکستان نے سہولت کار اور چین نے ثالث کا کردار ادا کیا، سرکاری اہلکار


Kamran Yousuf June 11, 2018
اس سیز فائر کے لیے ہونے والی بات چیت میں پاکستان نے سہولت کار اور چین نے ثالث کا کردار ادا کیا، سرکاری اہلکار۔ فوٹو: فائل

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیزفائر اور جنگ بندی کے حوالے سے مذاکراتی عمل کئی ہفتوں سے جاری تھا، اس عمل کو پاکستان اور چین کی بھی حمایت حاصل تھی، دونوں ملکوں نے افغان طالبان کو افغان حکومت کی پیشکش قبول کرنے پر راضی کیا۔

سرکاری اہلکاروں نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ پاکستان اور چین نے کابل اور افغان طالبان کے درمیان جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا، اس حوالے سے مذاکراتی عمل خاموشی سے کئی ہفتوں سے جاری تھا۔

سرکاری اہلکار کے مطابق اس مذاکراتی عمل میں طالبان کا موقف تھا کہ ہم کابل حکومت کی پیشکش اسی صورت میں مانیں گے اگر چین اور پاکستان ضمانتی ہوں۔ اس سیز فائر کے لیے ہونے والی بات چیت میں پاکستان نے سہولت کار اور چین نے ثالث کا کردار ادا کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |