محکمہ داخلہ پنجاب کی کارروائی انتشار پھیلانے والے 218 فیس بک اینڈ ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک

انتشار پھیلانے والوں کیخلاف محکمہ داخلہ کی ہدایت پر سیف سٹی اتھارٹی بھی حرکت میں آگئی ہے۔


Khalid Rasheed June 05, 2018
انتشار پھیلانے والوں کیخلاف محکمہ داخلہ کی ہدایت پر سیف سٹی اتھارٹی بھی حرکت میں آگئی ہے۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اب تک 218 فیس بک اینڈ ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کردیئے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں کیخلاف محکمہ داخلہ کی ہدایت پر سیف سٹی اتھارٹی بھی حرکت میں آگئی ہے، جنوری سے لے کر اب تک 218 فیس بک اینڈ ٹویٹر اکاؤنٹس بند کردیے گئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں