صدر پر تنقید کرنیوالوں کیخلاف الیکشن کمیشن کارروائی کرے گورنر پنجاب

بڑے صوبے کی لیڈر شپ چھوٹے صوبے کی قیادت کو گالی دے تونفرت پیدا ہوگی،: احمد محمود


Asim Shahzad/Khalid Qayyum April 25, 2013
یورپی یونین پاکستان میں مستحکم جمہوریت چاہتی ہے ،تعاون کرتے رہیں گے ،لارس مارک. فوٹو : فائل

گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت قومی بحران کا سامنا ہے، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی جیسے بڑے مسائل کو قومی سطح پر حل کرنے کی ضرورت ہے،کوئی ایک سیاسی جماعت یہ مسائل حل نہیں کر سکتی، تمام جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔

صدر مملکت کے عہدہ کا ایک احترام ہے جس کو قائم رہنا چاہیے ان پر تنقید کرنیوالوں کیخلاف الیکشن کمیشن کارروائی کرے۔ یہ بڑی خطرناک بات ہے کہ بڑے صوبے کی لیڈر شپ چھوٹے صوبے کی قیادت کو گالی دے اس سے چھوٹے صوبوں میں نفرت پیدا ہوگی۔



ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ''ایکسپریس'' سے خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد نئی حکومت کو پہلے دو تین ماہ میں ہی پچھلی حکومت کی مشکلات کا احساس ہو جائے گا ۔ انھوں نے کہاکہ ایم کیو ایم نے احتجاج کا جو طریقہ اپنایا ہے یہ اس کا حق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں