پرویزمشرف نے ملک چھوڑنے کا اشارہ دیدیا

پرویز مشرف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی جاسکتی ہے۔ ذرائع


Ghulam Nabi Yousufzai April 24, 2013
پرویز مشرف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی جاسکتی ہے۔ ذرائع.فوٹو اے ایف پی

سابق صدر پرویزمشرف نے ملک چھوڑنے کااشارہ دیدیا،گزشتہ دودن سے پرویزمشرف کے ملک چھوڑنے کی افواہیںگردش کررہی تھیں لیکن گزشتہ روزجب سپریم کورٹ میں بغاوت کیس کی سماعت کے دوران مشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے ای سی ایل میں نام ڈالنے پر اعتراض کیااورتین رکنی بینچ کوبتایاکہ پرویزمشرف کی والدہ کی عمر 95برس ہے اوروہ انکی عیادت کیلیے ملک سے باہرجا سکتے ہے تواس سے ان افواہوں کوتقویت ملی۔

ایک ذرائع نے نام ظاہرنہ کرنیکی شرط پرایکسپریس کوبتایا کہ آئندہ چندروز میں پرویز مشرف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی جاسکتی ہے۔سابق صدرخودبھی ان حالات میں ملک سے باہرجاناچاہیں گے،سابق ڈکٹیٹرکی اس خواہش کوانکے وکیل نے فل بینچ تک بھی پہنچادیادوسری طرف مشرف کیخلاف احتجاج میں تشددکاعنصر شامل ہونے سے بھی تمام ریاستی اداروںکیلیے نئے مسائل پیدا ہوگئے ہیںاورعین عام انتخابات کے دوران اس طرح کی صورتحال سے نئے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں ،ان حالات میں پرویزمشرف کے ملک چلے جانے میں ہی عافیت نظرآرہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں