کھپرو میں مرغی فروش نے نرخ فی کلو 70 روپے کم کردیے

خریداروں کا جھمگٹا، پورے رمضان قیمت کم رکھوں گا، چنیسر کی ایکسپریس سے گفتگو


Nama Nigar May 20, 2018
310کے بجائے  240 روپے فی کلو مرغی کا گوشت فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

کھپرو کے علاقے سبزی مارکیٹ کے علاقے میں مرغی کے گوشت فروش چنیسر سموں نے ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مسلمانوں کی خدمت کے جذبے کے تحت مرغی کے نرخوں میں فی کلو 70 روپے کم کر کے 240 روپے فی کلو مرغی کا گوشت فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔

مرغی کے گوشت کے نرخوں میں کمی کے بعد شہریوں نے بھی فائدہ اٹھاتے ہوئے مرغی کا گوشت خریدنا شروع کر دیا ہے اور مذکورہ دکان پر خریداروں کا ہروقت جھمگٹا لگا رہتا ہے۔ اس سلسلے میں چنیسر سموں نے' ایکسپریس' کو بتایا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دکاندار ناجائز منافع خوری کو فروغ دیتے ہوئے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیتے ہیں جوکہ ہم مسلمانوں کے نزدیک ناپسندیدہ عمل ہے اور اسی عمل کو دیکھتے ہوئے انھوں نے مرغی کے ریٹ میں 30روپے فی کلو نقصان اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کی آسانی کے لیے 240 روپے فی کلو ریٹ مقرر کیا ہے جبکہ ان کو مارکیٹ کے حساب سے فی کلو 30روپے نقصان ہے مگر وہ پورا مہینہ اسی نرخ پر مرغی فروخت کریں گے اور مارکیٹ میں ریٹ کی کمی ہونے کی صورت میں وہ بھی نرخ مزیدکم کریں گے۔

شہریوں عامر قائم خانی، عامر سہیل اور ناصر شیخ سمیت دیگر نے چنیسر سموں کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھپرو کے دیگر دکاندار اپنے منافع میں کمی کرتے ہوئے اور اس کی تقلید کرتے ہوئے اشیائے خورونوش کے نرخوں میں فوری طور پر کمی کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |