راہداری ریمانڈ کے بعد مشرف کا گھر واپس چلے جانا وبال بن گیا

آئی جی اسلام آبادنے وزیرداخلہ کو آگاہ کیا توسابق صدر کو پولیس کی تحویل میں دیا گیا


Iftikhar Chohadary April 20, 2013
آئی جی اسلام آباد نے وزیرداخلہ کو آگاہ کیا توسابق صدرکو پولیس کی تحویل میں دیا گیا فوٹو: فائل

سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جانب سے جمعے کی صبح 2 روزہ راہداری ریمانڈ کا عدالتی حکم ملتے ہی عدالت سے سیدھا اپنے فارم ہاؤس چلے جانا وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے لیے وبال جان بنارہا اورانھیں پھر ساڑھے چارگھنٹے جب تک پرویزمشرف اپنے فارم ہاؤس پرموجودرہے اپنی پڑی رہی۔

جس کے بعدآئی جی بنیامین خان نے نگراں وزیرداخلہ ملک حبیب خان سے فوری رابطہ کرکے بتایاکہ قانون کے مطابق راہداری ریمانڈکا مطلب ہی ملزم کاپولیس کی تحویل ہونا ہوتا ہے جبکہ پرویز مشرف عدالت سے نکلتے ہی پھراپنے فارم ہاؤس جا پہنچے ہیں جوکہ پھرخلاف قانون ہے لہذاانھیں فوری پولیس کی تحویل میں پولیس کے دفاتریاتھانے میں رکھنے کا بندوبست کیا جائے ورنہ عدالت اسکانوٹس لے سکتی ہے۔

جس پرنگراں وزیرداخلہ نے وزیراعظم سے رابطہ کیااوردوبارہ پرویزمشرف کو ان کے فارم ہاؤس پرصورتحال سے آگاہ کرکے قانونی پوزیشن بتائی گئی اورکہاگیاکہ پرویزمشرف کے لیے اسلام آباد پولیس لائنزمیں قیام کاانتظام کردیاگیاہے اوروہاں پرغیرمعمولی سیکیورٹی کا بھی بندوبست ہے جس پر آئی جی کوواپس جواب دیاگیاکہ لنچ کرکے تھوڑے آرام کے بعدپرویزمشرف شام کوفارم ہاؤس سے پولیس لائنزجاسکتے ہیں۔



اس طرح جمعے کوپونے 3 بجے پرویزمشرف اسلام آبادپولیس لائنزہیڈکوارٹرزجانے کے لیے اپنی کالے شیشیوں والی سیاہ رنگ کی بُلٹ پروف لینڈ کروزر نمبر آئی سی ٹی این ایکس 171 میں رینجرزاورفوجی جوانوںکی غیر معمولی سیکیورٹی کے ساتھ جانے کے لیے فارم ہائوس سے نکلنے لگے تو انھیں پولیس حکام نے بتایاکہ میڈیا والے موجود ہوں گے لہذا آپ پولیس اہلکاروں کو بھی اپنے ساتھ رکھیں تاکہ ظاہر ہوکہ آپ پولیس تحویل میں ہیں جس پر پولیس کی بھی ایک سفیدرنگ کی گاڑی انکے ساتھ بھیجی گئی۔

ذرائع نے مزیدبتایاکہ پولیس لائنزہیڈکوارٹرز میںچاروں اطراف ایک سو گزکے فاصلہ تک غیرمعمولی سیکیورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔رینجرزاور فوجی جوانوں کے علاوہ وفاقی پولیس کے4سوسے زائدماتحت افسران اور اہلکاروںکو تعینات کرکے سیکیورٹی ریڈالرٹ رکھی گئی ہیاور پولیس لائنزکے سامنے جانیوالے راستے پرپولیس کی پیٹرولنگ بڑھادی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں