سیاحتی مقامات کی تشہیر کے لیے دستاویزی فلم بنانے کا فیصلہ

معاہدے پر دستخط کے فوراً بعد سیاحتی مقامات کی شوٹنگ کا شیڈول بھی تیار کیاجائے گا۔


شبیر حسین May 14, 2018
معاہدے پر دستخط کے فوراً بعد سیاحتی مقامات کی شوٹنگ کا شیڈول بھی تیار کیاجائے گا۔فوٹو: ماجد حسین

پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اورآئی ایس پی آر مشترکہ طور پر ملک کے سیاحتی مقامات کی ترویج و تشہیر کیلیے دستاویزی فلم تیارکریں گے۔

پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اورآئی ایس پی آر کے مابین بہت جلد معاہدہ اور سیاحتی مقامات کی شوٹنگ کا شیڈول طے پائے گا۔ڈاکیومنٹری میں کراچی اورگوادرکے ساحل سمندر سے لیکردنیاکی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو، نانگا پربت ودیوسائی سمیت ملک کے تمام خوبصورت اور سیاحتی مقامات کوکورکیاجائے گا اوراس کے ذریعے دنیاکو پاکستان کاایک خوبصورت چہرہ دکھایا جائے گا۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی ڈی سی اورآئی ایس پی آرنے مشترکہ طورپرملک کے سیاحتی مقامات کی قومی وبین الاقوامی سطح پرترویج وتشہیر کیلیے جامع ڈاکیومنٹری بنانے کافیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی ڈی سی حکام نے اس ضمن میں آئی ایس پی آر کے حکام سے متعدد ملاقاتوں کے دوران معاملات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ اس ضمن میں دونوں اداروں کے مابین جلد معاہدے طے پائیگا،معاہدے پر دستخط کے فوراً بعد سیاحتی مقامات کی شوٹنگ کا شیڈول بھی تیار کیاجائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |