نیب سیاستدانوں کو گندا کرنے کے لیے بنائی گئی فضل الرحمن

نیب کو وحی تو نہیں آتی کہ اس کے خلاف کرپشن کے مقدمات کھول دو، سربراہ جے یو آئی (ف)


خبر ایجنسی May 11, 2018
نیب کو وحی تو نہیں آتی کہ اس کے خلاف کرپشن کے مقدمات کھول دو، سربراہ جے یو آئی (ف)۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نیب بنائی ہی سیاستدانوں کو گندا کرنے کیلیے گئی تھی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک میں جب بھی انتخابات کا زمانہ آتا ہے احتساب کا نعرہ بلندکر دیا جاتا ہے، سیاستدانوں اور اداروں دونوں کو چاہیے کہ ملک کے اندر جاری تصادم کی فضا کو ختم کرنے کیلیے اپنا کردار ادا کریں۔ نیب نے نواز شریف پر نہایت سنگین الزامات لگائے ہیں جن کے ثبوت پیش کیے جانے چاہئیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نواز شریف آج کل جو باتیں کر رہے ہیں وہ اس تصور کے ساتھ کر رہے ہیں کہ انھیں لگتا ہے عدالت اپنی آئینی ذمہ داریاں چھوڑ کر ان کے خلاف فریق بنی ہوئی ہے جس کا مقصد ان کا سیاسی کیریئر تباہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ نیب کو کس نے بنایا اور وہ کس کا آلہ کار ہے، نیب کو وحی تو نہیں آتی کہ اس کے خلاف کرپشن کے مقدمات کھول دو، نیب بنائی ہی سیاستدانوں کو گندا کرنے کیلیے گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں