جڑواں شہروں میں دہشت گردی کا خدشہ الرٹ جاری

20 کے قریب دہشت گردوں کو تیارکیا ہے جو رمضان کے دوران جڑواں شہروں میںسرکاری تنصیبات یاشخصیات کونشانہ بنا سکتے ہیں۔


Saleh Mughal May 10, 2018
20 کے قریب دہشت گردوں کو تیارکیا ہے جو رمضان کے دوران جڑواں شہروں میںسرکاری تنصیبات یاشخصیات کونشانہ بنا سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

رمضان المبارک کے دوران جڑواں شہروں میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظرپولیس اورسیکیورٹی اداروں کوفول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں کی جانب کمشنرزاسلام آباد و راولپنڈی، آئی جی پولیس اسلام آباد، ریجنل پولیس آفسیر، ڈپٹی کمشنراورسٹی پولیس آفیسر وچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ،کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ واسپیشل برانچ راولپنڈی سمیت دیگرانٹیلیجنس اداروں کو تھریٹ الرٹ کے عنوان سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ اطلاعات ہیں کہ 20 کے قریب دہشت گردوں کو تیارکیا ہے جو رمضان کے دوران حقانی نیٹ ورک کی معاونت سے جڑواں شہروں میںسرکاری تنصیبات یاشخصیات کونشانہ بنا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں