آزادکشمیرکاایک کھرب سے زائدکابجٹ21 مئی کو پیش ہوگا

آئندہ بجٹ رواں سال کے مقابلے میں 10 ارب سے زائد، تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا امکان


شبیر حسین May 09, 2018
آئندہ بجٹ رواں سال کے مقابلے میں 10 ارب زائد، تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا امکان فوٹو: فائل

آزادکشمیرکی حکومت آئندہ مالی سال 2018-19 کا بجٹ پیر 21 مئی کو پیش کرے گی۔

آئندہ مالی سال 2018-19 کے بجٹ کامجموعی حجم ایک کھرب 5 ارب سے زائد رہنے کا امکان ہے جو رواں مالی سال 2017-18 کے بجٹ کے حجم سے تقریباً 10ارب روپے زیادہ ہے۔

آزادکشمیرکے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ملازمین کی طرح آزاد کشمیر کے ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں بھی 10فیصداضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ ترقیاتی بجٹ25 ارب روپے ہو گا۔ آزاد کشمیرکے وزیرخزانہ، منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر نجیب نقی بجٹ پیش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |