احسن اقبال حملہ نواز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس آج بلالیا

وزیراعظم سمیت تمام سینئر رہنماؤں کی شمولیت کو یقینی بنایاگیا ہے۔


Yousuf Abbasi May 07, 2018
وزیراعظم سمیت تمام سینئر رہنماؤں کی شمولیت کو یقینی بنایاگیا ہے۔ فوٹو:فائل

قائد ن لیگ نوازشریف کی سربراہی میں پارٹی کا آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیاگیا ہے۔

وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ سے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ قائد ن لیگ نوازشریف کی سربراہی میں پارٹی کا آج (پیر کو) اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیاگیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔ وزیراعظم سمیت تمام سینئر رہنماؤں کی شمولیت کو یقینی بنایاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی حکومت کے آخری ایام میں وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے نے حکومتی دعووں اور فول پروف انتظامات پر سوالیہ نشان چھوڑ دیا۔

دوسری جانب ن لیگ کی اعلیٰ قیادت سمیت تمام سینئر رہنماؤں نے چھپ سادھ لی معاملات کی چھان بین کیے بغیر کوئی بھی موقف دینے سے انکار کردیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں