16سابق حکومتی ارکان سرکاری گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے

36سرکاری افسران نے بھی اپنے محکمے کے علاوہ ایس اینڈ جی اے کی گاڑیوں پر قبضہ کررکھا ہے.


Shah Wali Ullah April 18, 2013
36سرکاری افسران نے بھی اپنے محکمے کے علاوہ ایس اینڈ جی اے کی گاڑیوں پر قبضہ کررکھا ہے. فوٹو: فائل

جمہوری حکومت کے 6 سابق صوبائی وزرا ،7 مشیران 3 ارکان اسمبلی اور2 کوآرڈینیٹر بھی سرکاری گاڑیاں بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں، جبکہ مزید 36 سرکاری افسران نے بھی اپنے محکمے کے علاوہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی گاڑیوں پر قبضہ کر رکھا ہے ۔

سرکاری گاڑیاں ساتھ لے کر جانے والے صوبائی وزرا میں سابق صوبائی وزیرقانون ایاز سومرو گاڑی نمبر GS-9552 لینڈ کروزر ،سابق وزیرٹرانسپورٹ اخترجدون گاڑی نمبر GS -5541 ٹیوٹا کرولا ،سابق صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ گاڑی نمبر GSA-099 ٹیوٹاکرولا ، سابق صوبائی وزیر خواتین نسواں توقیر فاطمہ GS-7258 ٹیوٹا کرولا ،سابق صوبائی وزیراسپیشل ایجوکیشن رفیق انجینئر گاڑی نمبر GSA-102 ٹیوٹا کرولا ، سابق وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا گاڑی نمبر GS-7189 ٹیوٹا کرولا شامل ہیں ۔

جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیروں میں شرمیلا فاروقی گاڑی نمبر GS-7181 ٹیوٹا کرولا، نورجہاں بلوچ گاڑی نمبر GS-9890 ٹیوٹا کرولا، اسماعیل ڈاہری گاڑی نمبرGS-6722ٹیوٹا کرولا، محمد امین مینگل گاڑی نمبرGS-9982ٹیوٹا کرولا ، عبدالرزاق اگرگاڑی نمبر GS-6138ٹیوٹا کرولا، زبیرموتی والا گاڑی نمبرGS-6000ٹیوٹا کرولا، یوسف مستوی گاڑی نمبرGS-7911ٹیوٹا کرولا، اسی طرح سابق وزیر اعلٰی سندھ کے کو آرڈینیٹرز میں تاج حیدرگاڑی نمبرGS-7070 ٹیوٹا کرولا، مسعودی نبی ڈوگرگاڑی نمبرGS-7056 ٹیوٹا کرولا شامل ہیں۔

جبکہ ایسے ارکان اسمبلی و سینیٹرز جنھوں نے سرکاری گاڑیوں پر قبضہ کر رکھا ہے ان میں حمیرا علوانی گاڑی نمبرGS-6934 ٹیوٹا کرولا،فیاض بھٹ گاڑی نمبرGS-6725ٹیوٹا کرولا، اور سینیٹر الماس پروین گاڑی نمبرGSA-072ٹیوٹا کرولاشامل ہیں، جبکہ گاڑیاں قبضے میں رکھنے والے سرکاری افسران نے محمد اسماعیل کاکڑ ڈائیرکٹر ایڈمین بورڈ آف انویسٹ منٹ ،نور محمد شاہ ایڈیشنل کمشنر میر پورخاص، سید امید شاہ جیلانی اسسٹنٹ کمشنر ساؤتھ کراچی ، سجاد مہر اسسٹنٹ کمشنر ساوتھ ، علی حسن بروہی اسپیشل سیکریٹری ہوم ، نصرت شیخ سیکشن آفیسر ایجوکیشن ، ریاض الدین سیکشن آفیسر فوڈ ڈیپارٹمنٹ ، نصرت حسین شاہانی اسسٹنٹ کمشر حیدرآباد ، غضنفر علی قادری اسسٹنٹ کمشنر منگھو پیر، اظہر علی بلوچ سیکریٹری کو آپریشن ڈیپارٹمنٹ ، لال خان جتوئی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاڑکانہ ، فیاض خان جتوئی ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ، محمد حنیف مرچی والا ایڈیشنل سیکریٹری اوقاف ، عبد المالک غوری جوائنٹ سیکریٹری کمیونیکیشن کے ساتھ دیگر شامل ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |