جاپان کی پاکستان کو سیلاب وخشک سالی سے نمٹنے کیلیے تعاون کی پیشکش

پاکستان ہمارے تجربات سے مستفید ہو کر قدرتی آفات کے نقصان پر قابو پا سکتا ہے، سفیر


نوید معراج May 02, 2018
پاکستان ہمارے تجربات سے مستفید ہو کر قدرتی آفات کے نقصان پر قابو پا سکتا ہے، سفیر فوٹو: اے پی

جاپان نے پاکستان کو سیلابوں وخشک سالی سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

یونیسکو اورسوائل اینڈ واٹر کنز رویشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ پنجاب کے زیر اہتمام معاشرے کا قدرتی آفات سے بچاؤ کیلیے مجموعی کردارکے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جس کامقصد معاشرہ بالخصوص نوجوان طبقہ کو قدرتی آفات بالخصوص سیلاب اور خشک سالی سے متعلق آگاہی دینااوران سے نمٹنے کیلئے تربیت فراہم کرنا تھا۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا اور پاکستان ایگری کلچر ریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف ظفر تھے۔

اس موقع پرجاپانی سفیرنے کہا کہ قدرتی آفات سے بہت زیادہ جسمانی ومالی نقصانات ہوتے ہی جن سے نمٹنے کیلئے ہرسطح پرآگاہی دینا ہوگی،طلباوطلبات کوبھی ایسی آفات سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار کرنا ہوگا، ہمیں ایسے زمینی اور آبی سٹرکچر بنانے پرکام کرنا ہے ۔انہوں نے کہاپاکستان بھی جاپان کے تجربات سے استفادہ کرکے سیلابوں و خشک سالی کے نقصان کوکم کر سکتا ہے جاپانی حکومت ہر طرح کی فنی وپیشہ وارانہ اور مالی معاونت کیلئے تیار ہے۔

یونیسکو کے ریجنل ڈائریکٹر بیوریوفاایشیااور ڈائریکٹر سوائل اینڈ واٹرکنزرویشن ریسرچ ڈاکٹر شہباز خان نے میڈیا بریفنگ میںکہا کہ 2010میں پاکستان میں آنیوالے سیلاب کے بعد حکومت جاپان یونیسکو سے ملکرکام کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر سوائل اینڈ واٹر کنز رویشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ پنجاب ڈاکٹر محمد طارق نے بتایاانکا ادارہ آبی و زمینی وسائل پر تحقیق کر رہا ہے جس سے قدرتی آفات کے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |