مانسہرہ سے مقامی کرنسی ایکسچینج کمپنی کی گاڑی اغوا رقم غائب

اغوا کاروں نے رقم اور گاڑی غائب کر کے عملے کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر راولپنڈی کے قریب موٹر وے پر پھینک دیا۔


مختار اعوان May 01, 2018
اغوا کاروں نے رقم اور گاڑی غائب کر کے عملے کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر راولپنڈی کے قریب موٹر وے پر پھینک دیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

مانسہرہ سے مقامی کرنسی ایکسچینج کمپنی کی گاڑی اغوا کر لی گئی۔

مانسہرہ سے ایک کروڑ روپے کی رقم کے ہمراہ مقامی کرنسی ایکس چینج کمپنی کی گاڑی نمبر بی ایس 9472 اغوا کر لی گئی۔ اغوا کاروں نے رقم اور گاڑی غائب کر کے عملے کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر راولپنڈی کے قریب موٹر وے پر پھینک دیا۔

متاثرہ ایکس چینج کمپنی کے سربراہ اور فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کرنسی ایکسچینج کی گاڑی دن ایک بجے مانسہرہ سے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی ایبٹ آباد میں قائم اپنی برانچ میں ڈلیوری دینے کیلیے روانہ ہوئی تھی لیکن راستے میں گاڑی میں سوار عملہ، ڈرائیور ،کیشیئر اور سیکیورٹی گارڈ کے موبائل فون بند ہونے اور ٹریکنگ سسٹم کٹ جانے کی وجہ سے ہم نے پولیس اور دیگرمتعلقہ اداروں کو فوری اطلاع دی تاہم دن بھر گاڑی کا سراغ نہ لگایا جا سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |