ویرات کوہلی ہوں یا نہیں مقصد بھارتی ٹیم کو ٹیسٹ میں ہرانا ہے افغان کوچ

ہمارا مقصد مدمقابل آنے والی ٹیم کو شکست دینا ہے، فل سمنز


Sports Desk April 29, 2018
ہمارا مقصد مدمقابل آنے والی ٹیم کو شکست دینا ہے، فل سمنز ۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے کوچ فل سمنز نے واضح کیاکہ ان کا مقصد جون میں شیڈول واحد ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو شکست دینا ہے چاہے اس میں ویرات کوہلی ہوں یا نہ ہوں۔

فل سمنز نے کہا کہ اگر بھارت افغانستان کے ساتھ کھیلتا اور اس کو ٹیسٹ میں شکست ہوجاتی ہے تو کوئی یہ نہیں کہے گا کہ کوہلی کے نہ ہونے سے ہارے، یا پھر اس میں چتیشور یا راہنے نہیں تھے کیونکہ یہ بھارت کی مرضی ہے کہ وہ کس کو میدان میں اتارتا ہے، ہمارا مقصد مدمقابل آنے والی ٹیم کو شکست دینا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ کھیلے گا تاہم اس موقع پر ویرات کوہلی کے دورئہ انگلینڈ سے قبل کائونٹی کرکٹ کھیلنے کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں