وفاق صوبے یکم کو تنخواہ ادائیگی یقینی بنائیں سپریم کورٹ

چیف جسٹس کے چیک کیساتھ تمام ملازمین کو ادائیگی کاسرٹیفکیٹ دینے کاحکم


چیف جسٹس کے چیک کیساتھ تمام ملازمین کوادائیگی کاسرٹیفکیٹ دینے کاحکم۔ فوٹو:فائل

عدالت عظمیٰ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو ہر ماہ کی یکم تاریخ کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

عدالت نے تحریری حکمنامے میں آئندہ سماعت پراٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز، سیکریٹری خزانہ، اکاؤنٹنٹ جنرلزکو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عدالتی حکم پر من وعن عملدرآمدکیا جائے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ شکایات عام طور پر سامنے آرہی ہیںکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہیں ہوتی، اس لئے ہم وفاقی حکومت کو ہدایت کرتے ہیں کہ ریاست کے تمام ملازمین کو کسی بھی طریقہ کار سے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکے اکاؤنٹ میں تنخواہ منتقل نہ کی جائے بلکہ چیک ان کے پرسنل اسٹاف کو فراہم کیا جائے جس کے ساتھ اکاؤنٹنٹ جنرل اور سیکریٹری خزانہ کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ بھی ہوکہ ریاست کے تمام ملازمین کو تنخواہیں ادا کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ نے یہ حکم پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو تنخواہوںکی عدم ادائیگی کے حوالے سے مقدمہ میں جاری کیا ہے۔ کیس کی سماعت 4مئی تک ملتوی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں