بوم بوم آفریدی عوام کو ووٹ ڈالنے پر آمادہ کرنے کی مہم میں حصہ لیں گے

ووٹ ڈالنا قومی فریضہ ہے اورپاکستان کاشہری ہونےکی حیثیت سےمیری ذمہ داری ہےکہ اس مہم میں الیکشن کمیشن کی مدد کروں،آفریدی


مہم کے تحت شاہد آفریدی ویڈیو پیغامات کے ذریعے جلد ہی عوام کو ووٹ ڈالنے کی اہمیت بتاتے نظر آئیں گے۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: آل راؤنڈر شاہد آفریدی آئندہ انتخابات میں عوام کو ووٹ ڈالنے پر آمادہ کرنے کی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شروع کی جا نے والی مہم کے حوالے سے کمیشن نے جب شاہد آفریدی سے رجوع کیا تو وہ اس کا حصہ بننے کے لئے فوراً آمادہ ہو گئے، بوم بوم آفریدی نے کہا کہ ووٹ ڈالنا قومی فریضہ ہے اور اس ملک کا شہری ہونے کی حیثیت سے میری ذمہ داری ہے کہ میں اس مہم میں الیکشن کمیشن کی مدد کروں جو صاف اور شفاف انتخابات کرانے کے لئے کوشاں ہے، اس مہم کے تحت شاہد آفریدی ویڈیو پیغامات کے ذریعے جلد ہی عوام کو ووٹ ڈالنے کی اہمیت بتاتے نظر آئیں گے۔

گزشتہ روز شاہد آفریدی نے مسلم لیگ(ن) کے صدرنواز شریف سے ملاقات کی تھی جس کے بعد میڈیا میں ان کی(ن) لیگ میں شمولیت کی خبریں گردش کرنے لگیں تاہم آفریدی کی جانب سے ان خبروں کی فوری طور پر تردید کر دی گئی، ان کا کہنا تھا کہ وہ رائے ونڈ صرف نوازشریف سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے لئے گئے تھے اور فی الحال ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں