امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی کی تصدیق

سفارت کاروں پر پابندی پاکستان کی جانب سے امریکی سفارت کاروں پر عائد پابندی کے جواب میں لگائی ہے، امریکی حکام


این این آئی April 18, 2018
پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پر پابندی کے جواب میں لگائی،امریکی وزیر فوٹو: فائل

SHABQADAR: ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کی بلااجازت نقل و حرکت محدود کرنے کی تصدیق کردی۔

ایک انٹرویومیں امریکا کے معاون نائب وزیرِ خارجہ برائے سیاسی امور تھامس شینن نے کہا ہے کہ امریکہ نے یہ پابندی پاکستان کی جانب سے امریکی سفارت کاروں کی بلا اجازت نقل و حرکت پر عائد پابندی کے جواب میں لگائی ہے۔

تھامس شینن نے کہا کہ سفارت کاری میں اس طرح کے اقدامات معمول کی بات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تعینات امریکی سفارت کاروں کو اپنے مقام سے دور سفر کرنے سے قبل پاکستان کی حکومت کو مطلع کرنا پڑتا ہے جس کے جواب میں امریکا نے بھی اپنے ہاں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کواس کاپابندکیاہے کہ وہ بغیر بتائے سفر نہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔