نگران وزیراعظم تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

حکمراں جماعت اس ضمن میں تحریک انصاف سیمت دیگرسیاسی جماعتوں کوبھی ساتھ لیکر چلناچاہتی ہے۔


سردار سکندر April 14, 2018
حکمراں جماعت اس ضمن میں تحریک انصاف سیمت دیگرسیاسی جماعتوں کوبھی ساتھ لیکر چلناچاہتی ہے۔ فوٹو : فائل

حکومت نے نگران وزیراعظم کے لیے تمام سیاسی قوتوں کواعتماد میں لینے کافیصلہ کیا ہے جبکہ اس ضمن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلائے جانے کاامکان ہے۔

آئینی طور پر نگران وزیراعظم کا تقرر وزیراعظم اورقائد حزب اختلاف کے درمیان اتفاق رائے سے عمل میں آتاہے تاہم حکمراں جماعت اس ضمن میں تحریک انصاف سیمت دیگرسیاسی جماعتوں کوبھی ساتھ لیکر چلناچاہتی ہے۔

ن لیگ کے سنیئر رہنماؤں سے ہونے والی غیررسمی بات چیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکمراں جماعت کی قیادت نے سیاسی بارگینگ کے تحت نگران وزیراعظم کے لیے سیاسی جماعتوں کو مشاورت کے عمل میں شامل کرنے اوران سے بھی نام لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں